•  سنوکوالمی ویلی اسکول ڈسٹرکٹ کی ویب سائیٹوں پر ویب صفحات کا ترجمہ کرنا

    سنوکوالمی ویلی اسکول ڈسٹرکٹ کی ویب سائیٹ کے تمام صفحات پر بالائی دائیں جانب گوگل کا ترجمے کا ٹول موجود ہوتا ہے، جو ویب سائیٹ کے مواد کو کسی دوسری زبان میں تبدیل کر دیتا ہے۔

    ٹرانسلیٹ (Translate) پر کلک کریں۔ •

    اپنی مرضی کی زبان منتخب کرنے کے لیے سلیکٹ لینگوئج (Select Language) کے ساتھ موجود نیچے کے تیر کے بٹن پر کلک کریں۔ •

     
    Webpage Translation Image

    گوگل ٹرانسلیٹ کے ذریعے ای میلز کا ترجمہ کرنا

    یہاں http://translate.google.com پر کلک کریں یا اپنے ویب براؤزر کے تلاش والے خانے میں گوگل ٹرانسلیٹ (‘Google Translate’) ٹائپ کریں۔

    توجہ فرمائیں:  آپ کو گوگل ٹرانسلیٹ استعمال کرنے کے لیے گوگل اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔

    بالائی بائیں کونے میں ٹیکسٹ (Text) پر کلک کریں •

    ای میل کے اس مواد کو کاپی کریں، جس کا آپ ترجمہ کرنا چاہتے ہیں اور اسے نیچے دکھائی گئی سفید جگہ پر پیسٹ کر دیں۔ •

           اس زبان کو منتخب کرنے، جس میں آپ متن کا ترجمہ دیکھنا چاہتے ہیں، کے لیے اسکین کی دائیں جانب موجود نیچے کے تیر کے بٹن پر کلک کریں۔ •

     

    Google Translate - Text

     

    گوگل ٹرانسلیٹ کے ذریعے دستاویزات کا ترجمہ کرنا

    گوگل ٹرانسلیٹ میں:

    گوگل ٹرانسلیٹ کے بالائی بائیں کونے میں ڈاکومنٹس (Documents) پر کلک کریں۔ •

    اس دستاویز، جس کا آپ ترجمہ دیکھنا چاہتے ہیں، کو منتخب کرنے کے لیے براؤز یوئر کمپیوٹر (Browse your computer) پر کلک کریں۔ •

    زبان کو منتخب کرنے کے لیے اسکرین کی دائیں جانب موجود نیچے کے تیر کے بٹن پر کلک کریں۔ •

     
    Google Translate - Document

     

    گوگل کروم براؤزر کے ذریعے سکولوجی اور سکائی وارڈ فیملی ایکسیس کا ترجمہ کرنا

    گوگل کروم میں، اپلیکیشن سائن ان اسکرین (فیملی ایکسیس کا لنک؛ سکولوجی کا لنک) پر جائیں۔ •

    صفحے پر خالی جگہ پر دائیاں کلک کریں اور ٹرانسلیٹ ٹو انگلش (Translate to English) پر کلک کریں۔ •

    اسکرین کے بالائی دائیں کونے میں سامنے آنے والی پاپ اپ ونڈو میں، زبان کے انتخابات کے مینو (نیچے دیکھیں) کو کھولنے کے لیے تین عمودی نقطوں پر کلک کریں اور چُوز این ادر لینگوئج (Choose another language) پر کلک کریں۔ •

    Google Translate - Application

    زبان منتخب کرنے کے لیے نیچے کے تیر پر کلک کریں اور پھر 'ٹرانسلیٹ' پر کلک کریں۔ •

    سکائی وارڈ فیملی ایکسیس میں لاگ ان کریں۔ •

    دوبارہ سے کسی خالی جگہ پر کلک کریں اور پھر 'ٹرانسلیٹ ٹو...' پر کلک کریں۔ •

    •  

    •  

      مزید معلومات اور سنوکوالمی ویلی اسکول ڈسٹرکٹ کی ترجمے اور ترجمانی کی خدمات کے لیے، ہماری ویب سائیٹ https://www.svsd410.org/Page/8527 پر کلک کریں۔  آپ مزید معاونت حاصل کرنے کے لیے  شینان بسٹامینٹے  سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں یا ہمیں languages@svsd.org پر ای میل کر سکتے ہیں۔