19
سنوکوالمی ویلی اسکول ڈسٹرکٹ کی ویب سائیٹوں پر ویب صفحات کا ترجمہ کرنا
سنوکوالمی ویلی اسکول ڈسٹرکٹ کی ویب سائیٹ کے تمام صفحات پر بالائی دائیں جانب گوگل کا ترجمے کا ٹول موجود ہوتا ہے، جو ویب سائیٹ کے مواد کو کسی دوسری زبان میں تبدیل کر دیتا ہے۔
ٹرانسلیٹ (Translate) پر کلک کریں۔ •
اپنی مرضی کی زبان منتخب کرنے کے لیے سلیکٹ لینگوئج (Select Language) کے ساتھ موجود نیچے کے تیر کے بٹن پر کلک کریں۔ •
گوگل ٹرانسلیٹ کے ذریعے ای میلز کا ترجمہ کرنا
یہاں http://translate.google.com پر کلک کریں یا اپنے ویب براؤزر کے تلاش والے خانے میں گوگل ٹرانسلیٹ (‘Google Translate’) ٹائپ کریں۔
توجہ فرمائیں: آپ کو گوگل ٹرانسلیٹ استعمال کرنے کے لیے گوگل اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔
بالائی بائیں کونے میں ٹیکسٹ (Text) پر کلک کریں •
ای میل کے اس مواد کو کاپی کریں، جس کا آپ ترجمہ کرنا چاہتے ہیں اور اسے نیچے دکھائی گئی سفید جگہ پر پیسٹ کر دیں۔ •
اس زبان کو منتخب کرنے، جس میں آپ متن کا ترجمہ دیکھنا چاہتے ہیں، کے لیے اسکین کی دائیں جانب موجود نیچے کے تیر کے بٹن پر کلک کریں۔ •
گوگل ٹرانسلیٹ کے ذریعے دستاویزات کا ترجمہ کرنا
گوگل ٹرانسلیٹ میں:
گوگل ٹرانسلیٹ کے بالائی بائیں کونے میں ڈاکومنٹس (Documents) پر کلک کریں۔ •
اس دستاویز، جس کا آپ ترجمہ دیکھنا چاہتے ہیں، کو منتخب کرنے کے لیے براؤز یوئر کمپیوٹر (Browse your computer) پر کلک کریں۔ •
زبان کو منتخب کرنے کے لیے اسکرین کی دائیں جانب موجود نیچے کے تیر کے بٹن پر کلک کریں۔ •
گوگل کروم براؤزر کے ذریعے سکولوجی اور سکائی وارڈ فیملی ایکسیس کا ترجمہ کرنا
گوگل کروم میں، اپلیکیشن سائن ان اسکرین (فیملی ایکسیس کا لنک؛ سکولوجی کا لنک) پر جائیں۔ •
صفحے پر خالی جگہ پر دائیاں کلک کریں اور ٹرانسلیٹ ٹو انگلش (Translate to English) پر کلک کریں۔ •
اسکرین کے بالائی دائیں کونے میں سامنے آنے والی پاپ اپ ونڈو میں، زبان کے انتخابات کے مینو (نیچے دیکھیں) کو کھولنے کے لیے تین عمودی نقطوں پر کلک کریں اور چُوز این ادر لینگوئج (Choose another language) پر کلک کریں۔ •
زبان منتخب کرنے کے لیے نیچے کے تیر پر کلک کریں اور پھر 'ٹرانسلیٹ' پر کلک کریں۔ •
سکائی وارڈ فیملی ایکسیس میں لاگ ان کریں۔ •
دوبارہ سے کسی خالی جگہ پر کلک کریں اور پھر 'ٹرانسلیٹ ٹو...' پر کلک کریں۔ •
-
مزید معلومات اور سنوکوالمی ویلی اسکول ڈسٹرکٹ کی ترجمے اور ترجمانی کی خدمات کے لیے، ہماری ویب سائیٹ https://www.svsd410.org/Page/8527 آپ ہمیں languages@svsd.org پر بھی ای میل کر سکتے ہیں۔